میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس کوتجاوزات کسی بھی آپریشن میں حصہ لینے سے روکدیاگیا

کراچی پولیس کوتجاوزات کسی بھی آپریشن میں حصہ لینے سے روکدیاگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

غازی گوٹھ میں انسدادتجاوزات آپریشن کیلئے ضلع انتظامیہ پولیس کی مددطلب کی،شرپسندوں کی فائرنگ کے جواب میں شیلنگ کرناپڑی
غاز گوٹھ واقعہ میں ضلعی انتظامیہ پولیس رینجرز کو لکھے گئے خط سے مکرگئی اور تحقیقاتی کمیٹی بھی صرف کراچی پولیس کو ذمہ دار ٹہراتی رہی،پولیس ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے اعلی افسر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ تجاوزات کے کسی آپریشن میں حصہ نہ لے۔تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کے خط پر کراچی پولیس کو تجاوزات کے کسی آپریشن میں حصہ لینے روک دیا گیا۔چند روز قبل غازی گوٹھ میں انکروچمنٹ آپریشن ہوا تھا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو آپریشن میں مدد کے لیے خط لکھا گیا۔آپریشن کے دوران صورتحال خراب ہوئی تو پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی اور مبینہ پولیس تشدد سے تین سے چار خواتین زخمی ہوئیں۔اس دوران مبینہ طور پرمظاہرین میں شامل شرپسند عناصر کی جانب سے گولیاں چلائی گئی، جس سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعلی سندھ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا، جس کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے فوری طور پر ڈی سی ایسٹ نے ایس ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ سمیت پانچ اعلی افسران ، ایس ایچ او سچل اور ڈی ایس پی سچل کو معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ پولیس رینجرز کو لکھے گئے خط سے مکرگئی اور تحقیقاتی کمیٹی بھی صرف کراچی پولیس کو ذمہ دار ٹہراتی رہی اور ساتھ ہی اے ڈی سی، اے سی، تپ دار، مختیار کار اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کو کلین چٹ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ معاملے کے بعد ڈی ایس پی سچل اور ایس ایچ او سچل کو قربانی کا بکرا بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی اور سارا الزام ڈسٹرکٹ پولیس پر آنے کے بعد پولیس کا مورال ڈائون ہوا۔جس کے بعد معاملے پر پولیس کی جانب سے اعلی سطح پر مشاورت کی گئی اور کراچی پولیس کے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی کہ پولیس انکروچمنٹ آپریشن سے انکار کر دے اور آپریشن کا خط ملنے پر پولیس پہلے محکمہ داخلہ سے رابطہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں