میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سوسائٹیز میں غیر قانونی ٹاؤن ہاؤسز، افسران کی چشم پوشی

سندھ بلڈنگ، سوسائٹیز میں غیر قانونی ٹاؤن ہاؤسز، افسران کی چشم پوشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

کچھی میمن کوآپریٹو ہاؤسنگ کے پلاٹ نمبر C-4اور C-5 پر ٹاؤن ہاؤسز زیر تعمیر
اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کی ملی بھگت شامل

ضلع شرقی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی مبینہ چشم پوشی نے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی۔ بہادر آباد کچھی میمن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ نمبر C-4اور C-5پر بلڈنگ قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مشترکہ پلاٹس پر ٹاؤن ہاؤسز کی تعمیر بلا خوف و خطر جاری ہے ۔دستیاب معلومات کے مطابق مذکورہ تعمیرات میں دو رہائشی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر یکجا کر کے ٹاؤن ہاؤسز تعمیر کیے جا رہے ہیں، جو کہ قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔اس صورتحال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کی مبینہ ملی بھگت اور عدم کارروائی پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، خطیر رقوم ادائیگی کے بعد تعمیراتی مافیا عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات میں آزاد ہے ۔علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو سے فوری نوٹس لے کر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دریں اثنا جرأت سروے ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر سمیع جملانی کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم تاحال رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں