میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا مسلح گروپ میر پور بس ٹرمینل پر قابض

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا مسلح گروپ میر پور بس ٹرمینل پر قابض

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) میرپورخاص بس ٹرمینل پر 40 سے زائد مسلح افراد کا دھاوا، ٹرمینل کو قبضے میں لے لیا، کاروائی نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے طاقتور صوبائی وزیر کے کہنے پر کی گئی، ذرائع، ٹرمینل آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کے نواسے وائس چیئرمین ضلع کونسل ٹنڈوالہیار دریا خان مری کے قبضے میں تھا، قبضے کے دوران ڈی آئی جی کی صدارت میں اجلاس بھی جاری تھا، دوران کاروائی پولیس غائب، شہریوں میں خوف، تفصیلات کے مطابق نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے طاقتور صوبائی وزیر نے میرپورخاص میں بھی پنجے گاڑنا شروع کردیئے ہیں، میرپورخاص بس ٹرمینل مامرے پر سلامت لاکھو اور غلام قادر مری کے نواسے وائس چیئرمین ضلع کونسل ٹنڈوالہیار دریا خان مری میں کافی عرصے سے تنازع جاری تھا اور دریا خان مری نے ٹرمینل پر قبضہ کردیا تھا، گزشتہ دن ویگو گاڑیوں میں سوار 40 سے زائد مسلح افراد نے بس ٹرمینل پر دھاوا بول کر قبضہ کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق نوابشاہ سے ہے اور انہوں نے سندھ کے طاقتور صوبائی وزیر کے احکامات پر کارروائی کی، حیرت انگیز طور پر سینکڑوں مسلح افراد کی دن دھاڑے قبضے کے دوران ڈی آئی جی میرپورخاص کی زیر صدارت امن امان سمیت دیگر معاملات پر اجلاس جاری تھا تاہم پولیس کارروائی کے دوران ٹرمینل کے آسپاس سے بھی غائب ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے میرپورخاص میں زرداری کے قریبی دوست کے نواسے دریا خان مری کے زیر قبضہ ٹرمینل کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران کا کارروائی کا علم تھا جبکہ مسلح افراد کی آمد کے باعث شہر میں خوف و حراس پھیل گیا، ذرائع کے مطابق میرپورخاص بس ٹرمینل کی روزانہ آمدنی 8 سے 10 لاکھ روپے اور زمین میرپورخاص بلدیہ کی ملکیت ہے اور بلدیہ نے پارکنگ کے نام پر جعلسازی کے ذریعے زمین سیاسی لوگوں کو تحفے میں دے دی ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن رٹائرڈ اسد چوہدری نے کہا کہ انہیں کوئی شکایت نہیں ملی تو وہ کارروائی کس بنیاد پر کرینگے، مسلح افراد کس کے ہیں انہیں پتہ نہیں ہے، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ضلع کونسل ٹنڈوالہیار کے وائس چیئرمین دریا خان مری نے کہا کہ گزشتہ رات سے قبضے کی تیاریاں کی جا رہیں تھیں، انہیں علم تھا لیکن ممکنہ جھگڑے کے امکان کے باعث اس نے اپنے لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا، افواہیں کے لوگ نوابشاہ کے ہیں جس کی تصدیق کر رہے ہیں، تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کے اندر سسٹم چلانے والے دو گروہوں کے درمیان بس ٹرمینل حاصل کرنے کی لڑائی ہے ، 3کروڑ روپے ماہانہ کی آمدنی ہے ، بس ٹرمینل اراضی بلدیہ کی ملکیت ہے ، بلدیہ ریکارڈ میں یہ اراضی پارکنگ کے نام سے مختص ہے ، جہاں قبضہ مافیا نے اپنا تسلط قائم کررکھا ہے ، پہلے سلامت خان لاکھو قابض تھے ، اس کے بعد دریا خان مری نے قبضہ کیا اور اب یہ قبضہ صوبائی وزیر علی حسن زرداری گروپ نے حاصل کرلیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں