میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، آصف شیخ سسٹم کے سائے تلے تعمیراتی لاقانونیت عروج پر

سندھ بلڈنگ، آصف شیخ سسٹم کے سائے تلے تعمیراتی لاقانونیت عروج پر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی پلاٹوں 1E,5Vپر کمرشل یونٹس کی غیر قانونی تعمیرات
اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی کی مبینہ ملی بھگت پر سوالات

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مبینہ طور پر رائج آصف شیخ سسٹم کے تحت تعمیراتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں پی ای سی ایچ ایس جیسے رہائشی علاقوں میں کمرشل یونٹس کی غیر قانونی تعمیرات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق رہائشی پلاٹوں کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے بغیر منظوری تعمیرات کی جا رہی ہیں، جس سے علاقے کا انفراسٹرکچر اور شہریوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہے ۔اطلاعات ہیں کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی کی مبینہ سرپرستی میں تعمیراتی مافیا کو بلاک 2 کے رہائشی پلاٹوں 1E اور 5V پر خلاف ضابطہ کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ، جس کے باعث قوانین کی پاسداری نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اتھارٹی کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو رہائشی علاقوں کا تقدس مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں