میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کمرشل و رہائشی پراجیکٹس کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سرگرم

نیب کمرشل و رہائشی پراجیکٹس کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سرگرم

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

18کمرشل رہائشی پراجیکٹس سمیت 200سے زائد کمرشل و رہائشی تعمیرات سے متعلق تحقیقات تیز
طارق روڈ پر عبداللہ ہومز ، ایمرلیڈ رائل ریزیڈنسی ، صائمہ پاری گلوریز اور دلکشاں ہائیٹس کا ریکارڈ طلب

نیب نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے آغا مقصود عباس سمیت دیگر ایس بی سی اے افسران کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق نیب کی کراچی میں 18کمرشل رہائشی پراجیکٹس سمیت 200سے زائد کمرشل و رہائشی تعمیرات سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔اس ضمن میں ایس بی سی اے کو پرفارما اور پلاٹوں کی فہرستیں بھیجی گئی ہے اور 200سے زائد کمرشل رہائشی پراجیکٹس کی تعمیرات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔جس میں متعلقہ تعمیرات کی اپروول ، چالان فیس ، کمپلیشن ، تعمیراتی خلاف ورزی ، انتظامی اقدامات اور قومی خزانہ کو نقصان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ،ایس بی سی اے فوکل پرسن کی جانب سے تمام متعلقہ ڈائریکٹرز کو نیب سے متعلق اہم احکامات جاری کیے گئے ہیں، مزید براں ایس بی سی اے ڈائریکٹر سینٹرل ، ساؤتھ ، ایسٹ ، کورنگی ، ملیر ، ویسٹ ، کیماڑی ، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل اور ڈائریکٹر سنگل ونڈو فیسلیٹی کو بھی تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں، تمام ایس بی سی اے ڈائریکٹرز کو مطلوبہ ریکارڈ 30مارچ شام پانچ بجے تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ منظور کالونی کے نزدیک کمرشل پراجیکٹس ڈائمنڈ ریزیڈینسی اور گولڈن ڈیفنس ٹاور کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ٹیپو سلطان روڈ پر روشن ٹاور اور شہید ملت روڈ پر اوشین ٹاور کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ڈیفنس ویو میں ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس ، رائل ٹاور ، ڈیفنس اسکائی لائن اور ڈیفنس ریزیڈنسی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ طارق روڈ پر عبداللہ ہومز ، ایمرلیڈ رائل ریزیڈینسی ، صائمہ پاری گلوریز اور دلکشاں ہائیٹس کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔اسی طرح ٹیپو سلطان روڈ اور پی ای سی ایچ ایس بلاک چھ میں مختلف پلاٹوں پر جاری تعمیرات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب نے ایس بی سی اے کو گزشتہ ماہ خط بھیج کر سابق ڈی جی اور دیگر ایس بی سی اے افسران کے خلاف جاری تحقیقات کے تحت غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں