میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دلبرداشتہ سرفراز کو اظہر علی اور مرتضیٰ وہاب نے دلاسہ دیا

دلبرداشتہ سرفراز کو اظہر علی اور مرتضیٰ وہاب نے دلاسہ دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۰

گزشتہ روز سرفراز احمد نے مسلسل تنقید پر دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر پر بیان دیا جس پر پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کو دلاسہ دیا۔

شیئر کریں

گزشتہ روز سرفراز احمد نے مسلسل تنقید پر دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر پر بیان دیا جس پر پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کو دلاسہ دیا۔مرتضیٰ وہاب نے سرفراز کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد استقبال کی تصویر ٹوئٹ کی اور کہا کہ سرفراز آپ نے جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے ، زندگی میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے ، جب بھی بوجھل محسوس کریں اس تصویر کو دیکھیں۔سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر اظہر علی نے رد عمل میں کہا کہ مجھ سمیت آپ کے بہت فینز ہیں، یہ جو چند لوگ ہیں ان کو آپ اپنی پرفارمنس سے جواب دیں گے ، آپ نے ماضی میں ملک کیلئے بہت کچھ کیا، انشاء اللہ آگے بھی کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں