میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ملک بھر میں سبز پرچموں کی بہار

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ملک بھر میں سبز پرچموں کی بہار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی،نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں ،دن کے آغاز پر دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارلحکومتوں میں21توپوں کی سلامی سے کیا گیا،نوجوان جھنڈے اے سڑکوں پر نکل آئے
گلیاں، شاہراہیں، چوراہے برقی قمقموں سے جگمگاتے رہے، ، سرکاری عمارتوں پر چراغاں،ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں منچلوں نے رقص کیا،وزیراعظم نے انتہائی منفرد انداز میں دوبارہ ریکارڈ کیے گئے قومی ترانے کا اجرا کیا
اسلام آباد /لاہور/کراچی(بیورورپورٹ؍اسٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی،نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے، گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ، سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے،ملک کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں منچلوں نے رقص کیا،جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی ، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے،مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب پاک آرمی کے جوانوں نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔تفصیلات کے مطابق پوری قوم نے اس عہد کی تجدید کے ساتھ مادر وطن پاکستان کے یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ منا یاکہ وہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔وزیراعظم شہبازشریف قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر انتہائی منفرد انداز میں دوبارہ ریکارڈ کئے گئے قومی ترانے کا اجرا کیا۔جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو سربز پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچم، پینٹنگز، بانیان پاکستان کے پورٹریٹس، پوسٹرز اور بینرز بھی جگہ جگہ نظر آ ئے۔ادھر یوم آزادی کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل محمد شہباز خان تھے،جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے جس کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی گارڈز تبدیلی کی تقریب روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان نیول اکیڈمی کے کموڈور محمد خالد تھے، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔اس کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نییوم آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو سول اعزازات عطا کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعزازات 23مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران دیے جائیں گے۔14 سول اعزازات پانے والوں میں کل 253 شخصیات شامل ہیں جنہیں، نشان امتیاز ،ہلال پاکستان ،ہلال شجاعت ، ہلال امتیاز ،ہلال قائداعظم ،ستارہ پاکستان ،صدارتی اعزازات برائے حسن کارکردگی ، تمغہ پاکستان ، تمغہ شجاعت ، تمغہ امتیاز ،تمغہ قائداعظم اور تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں