تھانہ رضویہ ،اشفاق کاٹھیا واڑی کے ماوا گٹکا نے دھوم مچادی ،کھلے عام فروخت جاری
شیئر کریں
گٹکے پر پابندی کے باوجود تھانہ رضویہ کے چاروں اطراف ماوا گٹکا بلا خوف و خطر فروخت ہو رہا ہے
علاقے میں دیگر غیر قانونی کام بھی مبینہ پولیس سرپرستی میں جاری، علاقہ مکینوں میں شدید تشویش
(کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) اشفاق کاٹھیا واڑی لاکھوں روپے پولیس کو ہفتہ دے کر اپنا گھناؤنا دھندا کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ رضویہ حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے تھانے کی حدود میں غیر قانونی کام یعنی غیر قانونی تعمیرات منشیات جوا سٹہ خصوصا ماوا گٹکا دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے اشفاق کاٹھیا واڑی مبینہ پولیس سرپرستی میں اپنا دھندہ چلا رہا ہے لاکھوں روپے ہفتہ کے عوض متعلقہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے علاقے میں ارگنائز کرائم غیر قانونی تعمیرات منشیات کی فروخت اور ماوا گٹکا کی ترسیل سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے تعجب اس بات پر ہے پابندی کے باوجود تھانہ رضویہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر بلا خوف و خطر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اشفاق کاٹھیا واڑی اس سے قبل بھی ماوا گٹکا کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے علاقائی اور سماجی حلقوں نے بالا افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے تھانہ رضویہ کی حدود میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تھانہ رضویہ میں فرض شناس اور قابل افسران کو تعینات کیا جائے۔ مزید تفصیل اگلے شمارے میں شائع کی جائے گی۔


