ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
شیئر کریں
امریکی صدر کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وقت حاصل کرنا ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہیکہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ خطے کے کچھ ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علاقائی ممالک کی جانب سے کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں تاہم ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی طرف موڑنا چاہیے، ہمارا جواب واضح ہیکہ ہم وہ فریق نہیں جس نے یہ جنگ شروع کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے بھی کہا ہیکہ واشنگٹن اور تہران میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔سینئر سکیورٹی عہدیدار نے ٹرمپ کے بیان کو نفسیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوابی حملوں کی دھمکی نے امریکا کو حملے ملتوی کرنے پر مجبورکیا۔


