میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کی قیادت ختم ، جنگ کا اختتام جلد ہونیوالا ہے ، ڈونلڈٹرمپ

ایران کی قیادت ختم ، جنگ کا اختتام جلد ہونیوالا ہے ، ڈونلڈٹرمپ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران کیخلاف پہلے ہی جنگ جیت چکے ہیں،اس ہفتے نہیں،زیادہ دیر نہیں لگے گی، امریکی صدر
تہران کے پاس اب صرف تقریباً آٹھ فیصد میزائل اور چند حملہ آور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تمام قیادت ختم ہو چکی ہے ، جنگ کا اختتام بھی بہت جلد ہونے والا ہے ۔اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کیخلاف پہلے ہی جنگ جیت چکے ہیں،زیادہ دیر نہیں لگے گی، یہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، اس ہفتے نہیں لیکن جلد ہی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بی ٹی بمبار طیارے استعمال کیے گئے جبکہ ایران کے پاس اب صرف تقریباً آٹھ فیصد میزائل اور چند حملہ آور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف جنگ کے بعد دنیا زیادہ محفوظ ہو جائے گی، اگر ایران پر حملے نہ کیے جاتے تو آج ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہوتے اور تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی تھی۔امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے اور امریکا کو یہ بھی معلوم نہیں کہ نیا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک ہزار میل دور تک مختلف ممالک پر میزائل داغ رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں کچھ ممالک نے تعاون نہ کرکے امریکا کو مایوس کیا، تاہم آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے کچھ ممالک مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں