میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

کورونا ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے کافیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے، صوبوں کوکورونا ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹریز صوبے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے نگران ہوں گے اور چیف سیکرٹریز بذریعہ صوبائی انتظامیہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں گے۔ذرائع کے مطابق کوروناایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے والوں کوسزائیں دی جائیں گی جبکہ جرمانے اور املاک سیل کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پرایس او پیزعملدرآمداجلاس ہفتہ وار ہوں گے ، چیف سیکرٹریزایس او پیز پرہفتہ وار اجلاس کی صدارت کریں گے اور صوبے ایس او پیزپرعملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹس این سی اوسی کوبھجوائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایس او پیز پرسخت عملدرآمدکافیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال پرکیاگیا، ایس او پیزپرسخت عملدرآمد کا فیصلہ گزشتہ این سی سی اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹرفیصل سلطان نے وزیراعظم کوایس او پیزپر عمل سے متعلق بریفنگ دی تھی اور وزیراعظم کوایس او پیزپرمکمل عملدرآمد نہ ہونے سے آگاہ کیاگیاتھا، ڈاکٹرفیصل نے ایس اوپیزپرعدم عملدرآمد کومریض بڑھنے کی وجہ بتایا، جس پر وزیراعظم نے ایس او پیزپربھرپور عملدرآمد نہ ہونے پرتشویش ظاہر کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں