کراچی ایئرپورٹ پر کریک ڈاؤن، سعودی عرب جانیوالے 900 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے
شیئر کریں
ایف آئی اے کا رمضان المبارک کے دوران بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے مختلف گداگروں کیخلاف آپریشن
غیرقانونی حوالہ، ہنڈی کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کی کرنسی تحویل میں لی گئی، ڈائریکٹر منتظر مہدی
(رپورٹ: افتخار چوہدری)رمضان المبارک کے 20 روز میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 900 پاکستانیوں کو روانگی کے عین وقت روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر منتظر مہدی نیمیڈیاسے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے مختلف گداگروں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی ایٔرپورٹ پر ہی 900 کے قریب ایسے افراد کو روانگی سے روکا گیا جو سعودی عرب بھیک مانگنے کیلئے جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پرانٹیجیلینس کا غیرمعمولی نظام قائم کرنے کے علاوہ مشکوک افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ڈائریکٹر کراچی زون نے بتایا کہ یہ کریک ڈاون سعودی حکومت کی طرف سے تسلسل کے ساتھ پاکستانیوں کی بیدخلی کی ریکارڈ کی بنیاد پرکیا گیا، سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں پر الزام ہے کہ وہ عمرے اورنوکری کے ویزوں پرجاکر سعودی عرب میں بھیک مانگتے ہیں،جس سے خلیجی ممالک کے سماجی نظام کونقصان اورپاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گداگروں کی نشاندہی کیلیے سعودی ڈی پورٹ ریکارڈ، ٹریول ہسٹری سمیت کئی پہلووں کی جانچ پڑتال کی گئی، جعلی ویزوں اور ایجنٹس سے حفاظت کیلیے قائم سہولت ڈیسک سے یومیہ 250سے زائد شہری استفادہ کررہے ہیں۔ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ قلیل وقت کید وران شہریوں کوبیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دینیوالے7 گینگز کو بینقاب کیا جبکہ غیرقانونی حوالہ، ہنڈی کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کی کرنسی تحویل میں لی گئی۔انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی کے شکارمتاثرہ افراد مزید جرائم پرآمادہ اور اُن کا جھکاؤ عموما ایجنٹس کی طرف ہوتاہے۔ کسی پاکستان کو سمندروں میں ڈوبنے، بھیک مانگنے اوردیگرجرائم میں ملوث نہیں ہونے دیں گے۔


