میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں ابتر حالات نے خواتین پر زندگی تنگ کر دی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

غزہ میں ابتر حالات نے خواتین پر زندگی تنگ کر دی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

یہ صورتِ حال تفاقی نتیجہ نہیں بلکہ خواتین اور بچیوں کو نشانہ بنانے والی ایک دانستہ پالیسی ہے، بیان

عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی خواتین اور بچیاں زندگی اور محفوظ طریقے سے بچوں کی پیدائش کے بنیادی حالات سے محروم ہو چکی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگ، مسلسل نقل مکانی، طبی نظام کی تباہی اور انسانی امداد پر پابندیوں نے خواتین کی صحت، سلامتی اور وقار کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ صورتِ حال جنگ کا اتفاقی نتیجہ نہیں بلکہ خواتین اور بچیوں کو نشانہ بنانے والی ایک دانستہ پالیسی ہے۔ایمنسٹی کے مطابق حاملہ خواتین، کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مناسب علاج میسر نہیں جبکہ غزہ کا صحت کا نظام تقریبا تباہ ہو چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں