میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلسطینیوں کا مسجد الاقصیٰ میں تمام سکیورٹی اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ

فلسطینیوں کا مسجد الاقصیٰ میں تمام سکیورٹی اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

مسجد الاقصیٰ کی تاریخی حیثیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں،فلسطینی سفیر
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے تمام سکیورٹی اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے داخلی دروازوں پر نصب کی گئی بعض سکیورٹی رکاوٹیں ہٹا دی ہیں لیکن ریاض منصور نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بحث کے دوران کہا ہے کہ فوری طور پر کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے مسجد الاقصیٰ کی سابقہ تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے پر زوردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ کی تاریخی حیثیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔قبل ازیں اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے داخلی دروازوں پر حال ہی میں نصب کیے گئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور سکیورٹی کیمرے ہٹا دیے ہیں اور کہا کہ اب جدید ترین ٹیکنالوجی اور دوسرے ذرائع سے سکیورٹی معائنہ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے ایلچی ملادینوف نے اسرائیل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نئی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے منگل کی رات ایک اجلاس منعقد کرنے والے تھے۔مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسلمانوں کے پہلے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کے سکیورٹی اقدامات کے ردعمل میں گذشتہ کئی روز سے سخت کشیدگی پائی جارہی ہے اور فلسطینی اسرائیلی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں