آبنائے ہرمز میں بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا، روسی میڈیا
جرات ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
روسی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل بھی پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا اور سات لاکھ تینتیس ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچے گا۔
روسی میڈیا نے یہ بات گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے سے کہی کہ پاکستان تیل کے لیے طویل عرصے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کررہا ہے تاہم اس سے پہلے بھی روسی خام تیل خرید چکا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر دس فیصد اضافہ پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کا اضافہ کردیتا ہے،عالمی منڈی میں اگر تیل کی قیمتیں سو ڈالر فی بیرل تک پہنچیں تو سالانہ خسارہ پانچ سے سات ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔


