میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ، لاہور کی شاہراہوں پر کلورین اسپرے

کورونا وائرس ، لاہور کی شاہراہوں پر کلورین اسپرے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کی اہم شاہراہوں پر کلورین اسپرے کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقوں ریگل چوک، شادمان مارکیٹ، مال روڈ، بیڈن روڈ اور دیگر شاہراہوں پر اسپرے کیا گیا۔کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کلورین کے اسپرے کا مقصد مارکیٹ اور شاہراہوں کو جراثیم سے پاک کرنا ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور بھر کی اہم شاہراہوں پر کلورین سپرے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں