میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ عزیزآباد،اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر اور کارخانے کو پکڑنے میں ناکام

تھانہ عزیزآباد،اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر اور کارخانے کو پکڑنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈیلر طاہر عرف بوبی کی کارندوں سلمان لڈو، آصف نیاپو کے ذریعے 12 ہزار روزانہ گٹکا ماوا کی فروخت جاری
کارروائی نہ کرنے کی مد میں ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل لاکھوں روپے لیتے ہیں، علاقہ مکین

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ تھانہ عزیزآباد’ اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر اور اس کے کارخانے کو پکڑنے میں ناکام، ڈیلر طاہر عرف بوبی کی اپنے کارندوں سلمان لڈو، آصف نیاپو کے ذریعے علاقے میں 12 ہزار روزانہ گٹکا ماوا کی فروخت جاری، کارروائی نہ کرنے کی مد میں ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل لاکھوں روپے لیتے ہیں، علاقہ مکین۔ علاقہ ذرائع کے مطابق عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر طاہر عرف بوبی ولد محمد اقبال رہائش فلیٹ نمبر1، پلاٹ 95 محلہ میمن کالونی فیڈرل بی ایریا وسطی کراچی، جس پر تھانہ عزیزآباد میں 2020 اور 2025 میں گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کے جرم میں ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہیں اس نے علاقے میں اپنے پنجے مکمل پھر گاڑ لیے اور اپنے کارخانے میں جو کہ اوکھائی مسجد والی گلی میں یا اسکی والدہ کے گھر پر بتایا جاتا ہے وہاں سے روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار گٹکا ماوا کی پڑیاں تیار کرکے علاقہ عزیزآباد میں اپنے درجن سے زائد کیبنوں پر سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے، سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کیبن حسین آباد صفحہ مسجد کے سامنے، کراچی حلیم کے سامنے، کتیانہ ہسپتال کے برابر میں، یونائیٹڈ بیکری کے پاس، اوکھائی مسجد کے پاس، صدیق آباد، باٹوا ٹاؤن اور دیگر جگہ پر قائم ہیں جہاں یہ اپنے کارندے جن میں سلمان لڈو، آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی، جنید اور دیگر کے ذریعے روزانہ 1500 یا 2000 روپے دیہاڑی پر سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے، سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقے میں اپنے کارخانے سے تیار کردہ زہر نما گٹکا ماوا سپلائی و فروخت کرنے کی مد میں ہفتہ ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج کو اسکے خاص بیٹر کامل کے ہاتھوں تین لاکھ روپے دیتا ہے، علاقہ مکین کا سندھ رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل سے کہنا ہے کہ جس طرح رینجرز نے عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر چھاپہ مار کر اسکے کارخانہ کو ختم کیا اسی طرح طاہر عرف بوبی کے کارخانے پر بھی چھاپہ مار کر اسکے زہر نما گٹکا ماوا کارخانے کو ختم کیا جائے، علاقہ مکین کا مزید کہنا ہے کہ عزیزآباد میں منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر طاہر عرف بوبی کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور منشیات و گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او عزیزآباد شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں