میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے بھرتی کیے گئے سینکڑوں ر یٹائردفوجی برطرف

سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے بھرتی کیے گئے سینکڑوں ر یٹائردفوجی برطرف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ پولیس میں سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کیلئے بھرتی کیے گئے سینکڑوں ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا ہے،اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں دوبارہ امتحان کے دوران صرف 9 ریٹائرڈ فوجی اہل قرار دیے گئے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ میں پاک چین اکنامک کوریڈور کے انتہائی اہم منصوبوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو بھی بھرتی کیا گیا، لیکن بھرتی کے دوران اہلیت، فٹنس اور دوسرے معیار پر پورا نہ اترنے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو بھی منصوبوں میں سیکورٹی کیلئے بھرتی کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کیلئے بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی تعلیمی قابلیت، فٹنس، عمر اور دیگر معاملات کا دوبارہ جائزہ لے کر امتحان لینے کا حکم جاری کیا تھا، عدالت کے احکامات کے بعد سندھ پولیس کی اعلیٰ سطح پر قائم کی گئی کمیٹی نے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں سے دوبارہ امتحان لیا اور تمام معاملات کی دوبارہ تصدیق کی، کمیٹی کے دوبارہ امتحان، عمر ، فٹنس تعلیمی قابلیت میں سینکڑوں ریٹائرڈ فوجی سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کیلئے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے جس کے باعث سینکڑوں اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے، سندھ پولیس کی کمیٹی کے امتحان میں صرف9 ریٹائرڈ فوجی اہلکار امتحان میں پاس قرار دیے گئے۔ سندھ پولیس نے امتحان میں فیل ہونے والے، زیادہ عمر، فٹنس نہ رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور سی پیک کے اہم منصوبوں کی سیکورٹی پر تعینات افسران کو ہدایت کی ہے کہ برطرف کیے گئے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں سے اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان واپس لے لیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں