کراچی پولیس کو تاحال ایس ایس پی سینٹرل نہ مل سکا
شیئر کریں
کراچی رینج کا سب سے بڑا ضلع سینٹرل 12 روز گزرنے کے باوجود پولیس سربراہ سے محروم
ذیشان شفیق کے کورس پر جانے کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا ،عارضی چارج طارق الہی مستوئی کو دیا گیا تھا
(رپورٹ؍ اسد رضا) ایس ایس پی سینٹرل کے حوالے سے بیشتر نام سامنے انے کے باوجود تا حال کوئی افسر تعینات نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق جو گزشتہ دو سال سے ایس ایس پی سینٹرل تعینات تھے انہوں نے اپنے دور میں بہترین کارکردگی دکھائی اور جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں ائی ان کے کورس پہ جانے کے 12 روز گزرنے کے باوجود ایس ایس پی سینٹرل کی تعیناتی نہ ہو سکی 24 تھانوں پر مشتمل کراچی رینج کے سب سے بڑے ضلع سینٹرل پولیس سربراہ سے محروم کراچی کے اہم تھانے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قائم ہیں عارضی چارج ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کو دیا گیا تھا اتنے بڑے ضلعے میں ایس ایس پی کی مستقل عدم تعیناتی پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں تاہم ایس ایس پی کی مستقل تعیناتی نہ ہونے سے انتظامی امور اور پولیس کی مجموعی کارکردگی مبینہ طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع بتاتے ہیں بیشتر نام سامنے انے کے باوجود کسی ایک افسر کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہو سکا


