میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اور سہولت کاروں کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دینگے

عمران خان اور سہولت کاروں کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دینگے

ویب ڈیسک
هفته, ۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اور سہولت کاروں کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے، حکومتی سہولت کارو ں کو پیغام دیتا ہوں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، مودی فاشسٹ کو جواب دینے کیلئے جمہوری وزیراعظم کو لاناہوگا ،عمران خان نے کہا تھا کشمیر کا سفیر بنے گا، لیکن یہ کلبھوشن کا وکیل بن گیا، جبکہ بزدل وزیراعظم نے جنگی قیدی کو چائے پلا کرواپس بھیج دیا۔انہوں نے مظفرآباد میں یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا کہ ہم کشمیریوں کیلئے ہزار سال جنگ لڑیں گے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھاجہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، لیکن ملک کی بدقسمتی ہے کہ جس نے شہید ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو وزیراعظم دیکھا لیکن آج نالائق ، ناجائز کٹھ پتلی کو مسلط کیا گیا ہے، یہ سلیکٹڈ حکومت پاکستان میں راج کررہا ہے، کشمیر کا آواز پوری دنیا میں پہنچایا، جہاں ماضی کے وزیراعظم نے تاریخی بیان دیے جو ہم آج بھی یاد کرتے ہیں، وہاں آج ایک کٹھ پتلی بیٹھا ہے،کشمیرپر تاریخی حملہ ہوتا ہے، توکٹھ پتلی وزیراعظم کا تاریخ میں بیان یاد رکھا جائے گا، جب پورے کشمیر کو جیل بنادیا گیا، 500سے زیادہ روز پر لاک ڈاؤن چل رہا ہے، وہاں وزیراعظم کا قسمی اسمبلی کے فلور پر کیا بیان تھا کہ میں کیا کروں؟ اس قسم کا نالائق وزیراعظم ناصرف پاکستان کی آزادی کو خطرے کو میں ڈالتا ہے، ہم جانتے ہیں مودی کے غیرجمہوری طریقے اور فاشزم کو جواب دینا ہے تو ہم اس کو کسی کٹھ پتلی سلیکٹڈ فاشزم سے نہیں بلکہ مودی کو جواب پاکستان کا جمہوری اور عوامی نمائندہ دے سکتا ہے، ہمیں مودی کو جواب دینے کیلئے جموریت کو لانا ہوگا ، جمہوری وزیراعظم لانا ہوگا، ہمیں اس قسم کا کٹھ پتلی وزیراعظم نہیں چاہیے۔اس نے کہا تھا کشمیر کا سفیر بنے گا، لیکن یہ کلبھوشن کا وکیل بن گیا، ہر جگہ این آراو نہ دینے کی رٹ لگانے والے نے کلبھوشن یادیو کو این آراو دیا، آرڈیننس نکالا، قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیے بغیر کلبھوشن کو این آراو دینے کی کوشش کی گئی۔ہمارا بہادر پائلٹ بھارت کا جہاز گرا دیتا ہے ان کا پائلٹ پکڑا جاتا ہے مگر سلیکٹڈ بزدل وزیراعظم اس کو چائے پلا کرواپس بھیج دیتا ہے۔ہمیں پتا ہے کہ کشمیرکے عوام کو مستقبل کے فیصلے کی اجازت دی جائے تو وہ اپنی آزادی خود حاصل کرسکتے ہیں، ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم آج بھی ذوالفقار کے نعرے آپ کا نعرہ ہمارا نعرہ رائے شماری رائے شماری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جہاں رائے شماری ہمارا نعرہ ہے وہاں عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت مشرف فارمولا پر چل رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیاہے۔کراچی سے کشمیر تک کوئی پاکستان عمران خان اور سہولتکاروں کو اجازت نہیں دیں گے پاکستان کی سرزمین پر عوام کے حقوق اور کشمیر کے مستقبل کا سودا کریں۔حکومت کے سہولتکارو ں کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ نے توسن لیا ہے کہ کشمیر اور کشمیری عوام کا نعرہ کیا ہے؟ آپ کو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔کشمیر کے عوام بہادر لوگ ہیں جو ساری تاریخ آزادی کیلئے لڑتے رہے ، اب کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں