جرأت کی خبروں پر ایکشن، آئی جی کا گینگ آف عزیزآباد گٹکا ماواکیخلاف شکنجہ سخت
شیئر کریں
ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر معطل،بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب سمیت ڈیلر طاہر عرف بوبی،
عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی
(رپورٹ ایم جے کے)جرات کی مسلسل خبر پر آئی جی سندھ کا گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا کے حوالے سے ایکشن، گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا کا ایک اہم رکن ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر معطل، بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب سمیت گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آئی جی سندھ کے حکم پر نوٹس جاری کیا گیا جس میں پانچ محکمہ سندھ پولیس کراچی کے انسپیکٹر اور ایک سب انسپیکٹر کو معطل کیا گیا، اس نوٹس میں گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا کا اہم رکن ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کو بھی معطل کر دیا گیا آئی جی سندھ کے اس احکامات سے علاقہ عزیزآباد کے مکین نے سکون کا سانس لیا، علاقہ مکین عزیزآباد کا کہنا ہے کہ تھانہ عزیزآباد کی حدود میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں کے خلاف عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس افسران کارروائی نہیں کر رہے تھے اور خاص کر جب سے ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب نے تھانہ عزیزآباد کا چارج سنبھالا تب سے علاقہ عزیزآباد میں گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت شدید بڑھ گئی لاکھوں روپے ہفتے کے عوض اور اس حوالے سے بار بار ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس افسران کو آگاہ بھی کیا گیا پر بڑے گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر کے خلاف تب بھی کارروائی نہ ہوسکی پر چھوٹے گٹکا ماوا فروش پکڑے جارہے ہیں جو کہ بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں کے لیے ہی کام کرتے ہیں انہی کے کیبنوں پر 1000 یا 1500 روزانہ کی دیہاڑی پر، عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکے ماوا ڈیلر اول نمبر طاہر عرف بوبی اور اس کے خاص کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی اور دیگر شامل ہیں جب کہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور اس کا خاص کرندہ جنید اور دیگر اب بھی آزاد ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے آنے والا ایس ایچ او ان بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا نہیں یا پھر وقار قیصر کی طرح ہفتہ ان سماج دشمنوں عناصر سے بٹورتا ہے کیونکہ ایس ایچ او عزیزآباد کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب ان تمام گٹکا ماوا ڈیلروں سے ہفتہ لاکھوں روپے لیتا تھا کارروائی نہ کرنے کے غرض سے، تھانہ ذرائع کے مطابق یہ سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقہ عزیز آباد، حسین آباد کی حدود میں 15 سے 16 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ تین لاکھ روپے دیتا تھا جبکہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ علاقہ عزیزآباد کی حدود میں 10 سے 12 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں بھی 3 لاکھ روپے تھانہ عزیزآباد بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو دیتا تھا اس کے علاوہ یہ دونوں سماج دشمن عناصر دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اور دیگر ضمیر فروشوں کو بھی ہفتہ پہنچاتے ہیں، ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا گٹکا ماوا ڈیلروں سے کہنا تھا کہ ہفتہ پہنچاتے رہو میں کارروائی نہیں کروں گا میں ایس ایس پی سینٹرل کے سسٹم میں ہوں، محکمہ پولیس کے اعلی افسران کا ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو کرپشن پر شوکاز نوٹس بھی مل چکا ہے اور ان دونوں کا نام اسپیشل برانچ کی کرپٹ پولیس اہلکاروں کی مرتب کردہ رپورٹ میں بھی شامل ہیں، علاقہ مکین عزیزآباد کا مزید کہنا ہے کہ افسوس کہ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ جو کہ گٹکا ماوا ٹاسک فورس انچارج ہوتے ہو? بھی تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے نظر نہیں آرہے اور نہ ہی ایس ایس پی سینٹرل جبکہ اس حوالے سے مسلسل ثبوتوں (ویڈیو، تصاویر) کے ساتھ علاقہ عزیزآباد کی خبریں بھی شائع کی گء اور محکمہ پولیس کے اعلی حکام کو بھی مسلسل آگاہ کیا گیا، علاقہ عزیزآباد مکینوں کا کہنا ہے کہ جس طرح آئی جی سندھ نے کرپٹ ایس ایچ او تھانہ عزیزآباد وقار قیصر کو عزیزآباد تھانے سے معطل کیا اسی طرح تھانہ عزیزآباد بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو اور عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، نعیم فرکی، آصف نیاپو، نعمان بندانی، جنید اور دیگر کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے علاقہ عزیزآباد سے ان سماج دشمن عناصروں کی فیکٹریوں میں بننے والے گٹکا ماوا اور ان کی سپلائی اور فروخت کو کیبنوں پر سے جڑ سے ختم کروایا جائے۔


