میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا 31 اگست کو وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرا ئوکا اعلان

جماعت اسلامی کا 31 اگست کو وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرا ئوکا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

حقوق کراچی مارچ کاآغاز پریس کلب سے سہ پہر تین بجے ہوگا، بارشوں سے سڑکیں ابلنے لگ گئیں،منعم ظفر
شہریوں نے وڈیروںکو مسترد کر دیا، وفاق کے پاس کراچی منصوبوں کی تکمیل کی کوئی حتمی تاریخ نہیں،پریس کانفرنس

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے 31 اگست کو وزیر اعلی ہائوس کے گھیرائو کا اعلان کردیا وہ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر کے ایم سی میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈوکیٹ، نائب امرا عبدالوہاب، مسلم پرویز، ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر، نجیب ایوبی، زاہد عسکری اور صہیب احمد بھی موجود تھے ۔ منعم ظفر نے کہا کہ 31 اگست کو وزیراعلی ہائوس کی جانب حقوق مارچ کریں گے، جس کا آغاز کراچی پریس کلب سے سہ پہر تین بجے ہوگا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی 84 برس سے حق و صداقت کی آواز بنی ہوئی ہے۔جماعت اسلامی نے ہر ذمہ داری کو خدمت سمجھ کر ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر پر جن وڈیروں کو مسلط کیا گیا کراچی کے شہریوں نے انہیں مسترد کر دیا۔ ایم کی ایم کو فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا تو بھی شہریوں نے اسے مسترد کر دیا، قومی معیشت کا مرکز کراچی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ، بارشوں سے کراچی کی سڑکیں ابلنے لگ گئیں۔ وفاق کے پاس کراچی منصوبوں کی تکمیل کی کوئی حتمی تاریخ نہیں۔ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، عباسی شہید اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہوچکا ہے،ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے لیے توانا آواز ہے۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں ، طلبہ ،ڈاکٹرز انجینئر ز اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے حق کے لیے اس حقوق کراچی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس شہر کراچی کے حق اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے ان سے اپنا حق بھی واپس لیں گے ،اختیارات اور وسائل بھی واپس لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں