میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید الاضحی کا تیسرا روز، قربانی اور دعوتوں کے بعد عوام  نے پارکوں کا رخ کر لیا

عید الاضحی کا تیسرا روز، قربانی اور دعوتوں کے بعد عوام نے پارکوں کا رخ کر لیا

جرات ڈیسک
هفته, ۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر میں عیدالاضحی کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا، عوام نے سیر وتفریح کے لئے پارکوں اور تفریحی مقامت کا بھی رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔ خواتین تگڑے ناشتے کے بعد اب دوپہر کے کھانے کی تیاری میں مصروف نظر آئیں جبکہ گھروں میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکے، قورمہ ، کڑاہی سے تواضع کی گئی۔ دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کے لیے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی تھیں۔ جن افراد نے عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے دن قربانی فریضہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف رہے۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مزیدار کھابوں کے بعد بچوں کے ساتھ بڑے بھی سیر و تفریح کے لیے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرتے نظر آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں