میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں 35 فیصد نے نظام تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا

……………………………………………..

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے نئے سروے میں 60 فیصد پاکستانیوں نے ملکی تعلیمی نظام سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

سروے کے مطابق 35 فیصد افراد نے ملکی تعلیمی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ 29 فیصد نے کمرشلائزیشن اور بھاری فیسوں کو تعلیمی نظام کے بنیادی مسائل میں شمار کیا۔ رپورٹ کے مطابق 19 فیصد افراد نے ناقص معیار تعلیم، 15 فیصد نے تعلیم تک رسائی میں مشکلات اور 14 فیصد نے ناقص امتحانی نظام کو اہم مسائل قرار دیا۔ سروے میں 11 فیصد افراد نے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کی کمی جبکہ 9 فیصد نے سیاسی مداخلت کو تعلیمی نظام کے زوال کی وجوہات میں شامل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں