نثار کھوڑو کا فیلڈ مارشل سے متعلق بیان پر اظہارِ افسوس
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
گزشتہ روز دیا گیا بیان غیر ارادی تھا، الفاظ سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہو تو دلی افسوس ہے، صدر پیپلز پارٹی سندھ
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا اور انہیں اس پر دلی طور پر افسوس ہے۔ایک بیان میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وہ ادارے کے وقار کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں، ان کے الفاظ سے اگر کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہو تو اس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی ادارے کے وقار کو مجروح کرنا نہیں تھا۔


