میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بالی ووڈ بھی اداکارہ صبا قمر کا دیوانہ ہوگیا

بالی ووڈ بھی اداکارہ صبا قمر کا دیوانہ ہوگیا

منتظم
هفته, ۲۷ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


صبا قمر نے اپنے کیریئر میں صرف سنجیدہ ہی نہیں رومانوی، کامیڈی اور ایکشن سمیت ہر طرح کے کردار ادا کیے
ممبئی (ویب ڈیسک)صبا قمر پاکستان کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں، جنھوں نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے طویل عرصے سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔صبا قمر نے اپنے کیریئر میں صرف سنجیدہ ہی نہیں، بلکہ رومانوی، کامیڈی اور ایکشن سمیت ہر طرح کے کردار ادا کیے، انہوں نے ٹی وی شوز کی میزبانی کی، ڈراموں میں کام کیا اور فلموں میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا۔اب جبکہ پاکستان کی اس شاندار اداکارہ نے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا، تو یہ جاننا تو بیحد ضروری ہے کہ آخر ہندوستان صبا قمر کی اداکاری کے بارے میں کیا سوچ رہا ہے۔صبا قمر نے بولی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کیا، جو حال ہی میں ریلیز کی گئی، اس فلم کے کئی ریویوز سامنے آئے جن میں زیادہ تر فلم کی تعریف ہی کی گئی، تاہم جو بات ہماری توجہ کا مرکز بنی وہ یہ ہے کہ ہندوستانی شائقین صبا قمر کی اداکاری کے دیوانے ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں