میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسکول بس پر دہشت گرد حملے میں شہید طلباء کی تعداد 8ہوگئی

اسکول بس پر دہشت گرد حملے میں شہید طلباء کی تعداد 8ہوگئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

حملے میںمزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں
خضدار بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی، سیکیورٹی ذرائع

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔مزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں ۔بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں