میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ 38 جاں بحق، 102زخمی

یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ 38 جاں بحق، 102زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسی میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا
حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی ، مالی وسائل ختم کرنے کیلئے کیے گئے،امریکی کمانڈ

یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں38 افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے کہا کہ راس عیسی کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 38افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی جارحیت میں راس عیسی بندرگاہ پر کام کرنے والے 38 ملازمین ہلاک اور 102زخمی ہوئے ۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسی میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنے کیلئے حملہ کیا۔ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے ۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے ، نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں