میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،عبدالرشید سولنگی کی چھٹی قریب، قمر قائم خانی سسٹم کے چرچے

سندھ بلڈنگ ،عبدالرشید سولنگی کی چھٹی قریب، قمر قائم خانی سسٹم کے چرچے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی نیا سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ غیر قانونی امور کی سرپرستی کے لیے قمر قائم خانی کو خطیر رقم وصولی کا ہدف دیا گیا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے مافیا کو چھوٹ دی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قمر قائم خانی جو کہ ڈی جی کے پرسنل سیکریٹری کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، موصوف نے بیٹر مافیا سے گٹھ جوڑ کے بعد سسٹم کے پہیوں کو رواں دواں رکھنے کے لئے بغیر نقشوں اور منظوری کے ناجائز تعمیرات کی آزادی دے رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمہ میں نامزدبیٹر اسامہ کا نام سامنے آیا ہے جو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف وکیلوں سے نوٹس جاری کروا کر انھیں ہراساں کر کے فی پلاٹ لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعد اپنی درخواست واپس لے لیتا ہے گزشتہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے، ایک شہری کی درخواست پر جیل بھی جاچکا ہے ۔ماضی میں بھی ضیاء کالا سسٹم کے ساتھ منسلک رہا اور اب جیل سے واپس آنے کے بعد پھر سے غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت اور سسٹم کے پہیہ کو رواں دواں رکھنے کی آزادی حاصل کر لی ہے جس کا اندازہ لیاقت آباد نمبر 6کے پلاٹ نمبر 404پر ساتویں اور 430پر چھٹی منزل کی تعمیر سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں