میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا تحریک انصاف نے پارٹی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت کر دی کراچی کے لیے فنڈ ریلیز کروائیں ،گورنر، آپ پورے سندھ کے گورنر ہیں ،وزیراعلی،دلچسپ جملوں کا تبادلہ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے،علی امین گنڈاپور پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے،مفتاح اسماعیل حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، حافظ نعیم الرحمان فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی فوجی عدالتیں ہی کریں گے، عطا تارڑ سندھ بلڈنگ، ثاقب بن رؤف کے پاؤں کی ٹھوکر پر عدالتی احکامات امریکی پابندیاں بلاجوازقرار،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے، وزیراعظم سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ، نوجوانوں کو حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

گورنر سندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 24 دسمبر کو گونر ہاوس میں مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن منانے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 3 بار سندھی کلچر ڈے منایا گیا جبکہ ہمارے دروازے سب کے لئے بلا تفریق کھلے رہے ۔گورنر نے اعلان کیا کہ 24 دسمبر کو مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن گورنر ہاؤس میں منائیں گے ، کراچی کے مسائل پر ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام کو اکٹھا بٹھایا، مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا اور کوشش کی کہ تمام لوگوں کے ساتھ برابری کا رویہ رکھا جائے ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپرز کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، ڈمپروں کے داخلے کا سلسلہ نہ رکا تو گورنر ڈمپروں کے سامنے کھڑا نظر آئے گا۔گورنر نے کہا کہ ایسا ثقافتی اسٹیج بنائیں گے جو پاکستان میں کبھی نہیں بنا ہوگا، ایسا ثقافتی اسٹیج آپ نے نہیں دیکھا ہوگا اس پر ابھی سے کام ہورہا ہے ، اسٹیج فرانس اور اٹلی کی ٹیمیں بنائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کے لئے لوگوں کی رجسٹریشن ہیلو ویب سائٹ کے ذریعے ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں