اورنگی ٹاؤن کے ایم سی میں بدعنوانیاں عروج پر
شیئر کریں
سرکاری جگہ کی غیر قانونی طور پر ایک کے بعد دوسری این جی او کو حوالگی
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4میں 5ایکڑ رفاعی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں جاری
……………………..
ڈائریکٹوریٹ اورنگی ٹاؤن شپ کے ایم سی میں بدعنوانیاں عروج پر پہنچ گئیں،
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4میں 5ایکڑ رفاعی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں جاری، ڈائریکٹوریٹ اورنگی ٹاؤن شپ حکام خاموش تماشائی، ضلعی انتظامیہ غربی نے پلاٹ کے کمرشل استعمال کا نوٹس لیا،
پلاٹ پر نجی اسکول کے نام سے چلنے والے پروجیکٹ کو سیل کیا، 19مئی 2026کو ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ نے اسکول کی ڈی سیلینگ کے احکامات جاری کر دیے، جون کو پاکستان میڈیکو انٹرنیشنل نے ڈی سی ضلع غربی کو اورنگی ٹاؤن شپ کے غیر قانونی اقدام سے آگاہ کیا،
گزشتہ سال اکتوبر میں ڈائریکٹوریٹ اورنگی ٹاؤن شپ حکام نے رفاعی پلاٹ کو تحویل میں لینے کے لئے تجاویز حکام بالا کو بھیجیں، اس وقت کے میونسپل کمشنر اور کے ایم سی لاء ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹوریٹ اورنگی ٹاؤن شپ کی تجویز کی تائید کی،
کے ایم سی نے رفاعی پلاٹ ایس ٹی ون/اے این جی او پاکستان میڈیکو انٹرنیشنل کے نام پر لیز کیا، پاکستان میڈیکو انٹرنیشنل این جی او نے خلاف قانون از خود رفاعی پلاٹ کا اختیار این جی او سفیر اسپتال کو دے دیا،
ڈائریکٹوریٹ اورنگی ٹاؤن شپ ریکارڈ کے مطابق سفیر اسپتال مینجمنٹ نے رفاعی پلاٹ کی حوالگی نجی اسکول کے سپرد کردی، ڈائریکٹوریٹ اورنگی ٹاؤن شپ کی جانب سے تاحال رفاعی پلاٹ کو تحویل میں لینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،
اس سلسلے میں مسلسل کوشش کے باوجود پی ڈی اورنگی پروجیکٹ صباح الاسلام سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔
بدعنوانیاں


