میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کی سعودی عرب سے سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری

ٹرمپ کی سعودی عرب سے سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون معاہدے کی میعاد 30 سال تک ہے

ٹرمپ کی سعودی عرب سے سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری، امریکی اخبار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری دے دی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو توانائی کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی۔امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون معاہدے کی میعاد 30 سال تک ہے۔امریکی اخبار کے مطابق جوہری تعاون معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر سعودی عرب میں یورینیم افزودگی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں