میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ عدالت نے ڈاکٹرعارف علوی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا حکومت کی کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی دھوم پی آئی اے کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس :شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ایم ڈی اے میں کھلبلی، بدعنوان عرفان بیگ ، لئیق احمد کے سسٹم کے سرپرستوں سے رابطے

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا

پی آئی اے کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا

Author One
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں


کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 ساختہ طیارے اور ایئر 320 ساختہ طیارے کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بوئنگ 777 طیارہ 440 نشستوں والا بڑی گنجائش کا حامل طیارہ ہے جسے یورپ اور حج آپریشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طیارہ 10 جنوری سے شروع ہونے والے یورپ فلائٹ آپریشن کے لیے بھی کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

بوئنگ 777 طیارہ ایک سال سے زائد عرصے سے گراونڈ حالت میں موجود تھا۔ طیارے کے دو انجنز ایک دو روز کے دوران  پاکستان پہنچا دیے جائیں گے، طیارہ پیرس کے لیے پہلی پرواز لیکر 10 جنوری کو روانہ ہوگا۔

ایئربس 320 اور بوئنگ 777 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے فعال بیڑے کی تعداد بڑھ کر 18 ہوجائے گی جبکہ دو طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں