میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پام گروپ کے دوپراجیکٹس میں گھپلے ،سرمایہ کار وں کوشدیدجھٹکا

پام گروپ کے دوپراجیکٹس میں گھپلے ،سرمایہ کار وں کوشدیدجھٹکا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پام گروپ کے دو پراجیکٹس میں گھپلے، سرمایہ کاروں کو شدید جھٹکا، حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے پام گروپ کو پام 4 میں شامل دو سروی نمبروں پر تعمیراتی کام سے روک دیا، اسکیم میں سرکاری زمین شامل ہونے سمیت دیگر الزامات میں اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری، پام رائل ریذڈنسی کا نقشہ بھی قواعد و ضوابط کے خلاف پاس ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق پام گروپ کے دو اسکیموں میں مبینہ گھپلون کے بعد سرمایہ کاری کو شدید جھٹکا لگا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق پام گروپ کے راجا راحیل میمن، قمرالزمان و دیگر نے بائے پاس پر مرحیلوار پام گروپ کے نام سے ہائوسنگ اسکیموں کا آغاز کیا، پام گروپ کی دو پراجیکٹس پام رائل ریذڈنسی (پام 5) اور پام 4 میں سرکاری زمین و زمین پر قبضے کے گھپلے والے معاملات سامنے آنے کے بعد لاکھوں روپے اون دیکر پلاٹس خریدنے والے سخت پریشانی کا شکار ہین، حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے پام گروپ عدالتی احکامات کے بعد پام 4 میں شامل متنازع زمین کے دو سروی نمبروں پر تعمیراتی کام سے روک دیا ہے جبکہ ہیرآباد کے رہائشی رئیس احمد شیخ نے سندہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی زمین پر قبضہ کرکے اسکیم میں شامل کیا گیا، اسے طرھ طرح پام رائل ریذڈنسی اسکیم کا نقشہ بھی قواعد و ضوابط کے خلاف پاس ہونے پر قاسم آباد کے رہائشی غلام حسین میمن نے ایچ ڈی اے میں درخواست دی تھی جس پر بھی تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب پام گروپ کی اسکیمون میں سرکاری و زرعی زمین شامل ہونے کے حوالے سے اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہیں تاہم ایچ ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر میمن نے ابھی تک اینٹی کرپشن کو رکارڈ فراہم نہیں کیا اور تحقیقات میں عدم تعاون کے باعث تحقیقات سست روی کا شکار ہے.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں