ضلع وسطی کراچی میں دفعہ 144نافذ،جلسے ،ریلی نکالنے پرپابندی
ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ضلع وسطی میں دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلی نکالنے پر پابندی لگادی گئی، نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنر ل کی درخواست پر کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں دفعے 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں9 اور 10دسمبر کو جلسے، جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی ہوگی، دفعہ 144کے تحت ضلع وسطی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں دو روز کیلیے 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔کمشنر آفس کے مطابق ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کی گئیں۔ پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔