میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان اپنے موقف پر قائم، آئی سی سی اجلاس کل تک ملتوی

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان اپنے موقف پر قائم، آئی سی سی اجلاس کل تک ملتوی

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کیلئے بلایا جانے والا آئی سی سی کا بورڈ اجلاس 15منٹ بعد ملتوی کردیا گیا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت، آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کیلئے ایک قابل قبول آپشن تلاش کریں گے ۔ بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے مضبوط مؤقف کے بعد آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر بات کرنے کیلئے جمعہ کو بورڈ اجلاس بلایا جس میں ابتدائی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایک ایسا آپشن تلاش کریں گے جو سب کو قبول ہوگا ، اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے ہیں اور اس کو 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ہائبرڈ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم رہا، پاکستان نے اپنے مؤقف میں کوئی لچک نہیں دکھائی، پاکستان نے اپنے مؤقف سے متعلق بریفنگ دی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے برس پاکستان میں ہونی ہے لیکن بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد پاکستان نے سخت ترین موقف اپنائے ہوئے اعلان کیا کہ نہ تو ہائبرڈ ماڈل قبول ہوگا اور بھارت کے نہ آنے کی صورت میں پاکستان بھی آئندہ بھارت نہیں جائے گا۔آج ہونے والے مختصر آئی سی سی اجلاس میں اور اس سے قبل آئی سی سی کی لیڈر شپ سے ملاقاتوں میں پاکستان نے یہی موقف دہرایا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر کسی اتفاق پر پہنچے سے قبل پاکستان اور بھارت کے بورڈز اپنی حکومت سے دوبارہ رائے بھی لیں گے ۔آئی سی سی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو بورڈ کا مختصر اجلاس ہوا اور تمام بورڈز چیمپئنز ٹرافی کے تنازعہ کے مثبت حل کیلئے مشترکہ کاوش جاری رکھیں گے ، بورڈ چند دنوں میں دوبارہ میٹنگ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہفتے کو بھی مزید میٹنگز ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں