میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر میں موجود رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق 24نومبر احتجاج کے لیے پی ٹی آئی نے تیاریاں تیز کرلیں اور خصوصی کنٹینر تیار کرلیا، جس میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا جبکہ کنٹینرمیں کانفرنس روم، واش روم، بیڈ روم سمیت دیگر سہولت موجود ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر میں موجود رہیں گے اور اسی کنٹینر سے تقاریر کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 13 نومبر کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں