میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ ، وزیر اعلیٰ میدان میں آگئے

دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ ، وزیر اعلیٰ میدان میں آگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

محمد بخش مہر، مکیش کمار ،جام اکرام دھاریجو،ناصر شاہ ، ریاض شیرازی، محمد علی ملکانی فوکل پرسن مقرر
مراد علی شاہ نے تمام اراکینِ صوبائی اسمبلی کو ایک ہفتے تک اپنے حلقے میں رہنے کی ہدایت کردی

دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر حکومت سندھ نے فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ نے صوبائی وزرا کو فوکل پرسن مقرر کیا، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام اراکینِ صوبائی اسمبلی کو ایک ہفتے تک اپنے حلقے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر محمد بخش مہر اور وزیرِ ایکسائز مکیش کمار کو سکھر اور گڈو بیراج کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ سکھر ٹو کوٹری کے لیے جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ کوٹری ڈاون اسٹریم کے لیے وزیرِ اوقاف ریاض شاہ شیرازی اور محمد علی ملکانی کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔فوکل پرسنز کو وزیرِ آبپاشی جام خان شورو کے ساتھ سیلاب کے خطرات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق فوکل پرسنز کو دریائے سندھ کے بند کی نگرانی کے لیے ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں