میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد شہید

غزہ میں خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد کو شہید کردیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے المنارہ میں حملہ کرتے ہوئے 14بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا جب کہ شہید ہونے والے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے ایک عمارت پر بم برسائے جس سے عمارت گرگئی اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے مرکزی عمارت میں موجود افراد سمیت آس پاس کی عمارتوں میں موجود دیگر افراد کی بھی شہادتیں ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں باقی ماندہ کام کرنے والے چند اسپتالوں میں سے ایک کمال عدوان اسپتال پر بھی حملہ کیا گیا اور اسرائیلی افواج اسپتال کے اندر داخل ہوگئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں