میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، بغیر نقشہ منظوری لیاقت آباد میں خطرناک تعمیرات

سندھ بلڈنگ ، بغیر نقشہ منظوری لیاقت آباد میں خطرناک تعمیرات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ دار افسران نے ناجائز تعمیرات کرنے والی مافیا سے وصولی کے لیے لیاقت آباد میں اپنا منظم نیٹ ورک قائم کررکھا ہے ، ضیاء اور زاہد کالا نامی اشخاص کو ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی سرپرستی سے متعلق علم ہونے کے باوجود حکام بالا نے پراسرار چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، لیاقت آباد نمبر تین کی تنگ گلیوں کے رہائشی پلاٹ 3/389 پر کمرشل تعمیرات کی گئی ہیں ،جس میں 6دکانیں بھی شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق ناجائز تعمیرات سے ایک جانب سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے تو دوسری جانب متعلقہ ایجنٹوں نے ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کو بھی خطیر حصہ پہنچایا ہے ، جس کے بعد انہیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کروادی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں