بشریٰ بی بی کی ضمانت کے باوجودرہائی میں نئی رکاوٹ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی میں نئی رکاوٹ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کے لیے خصوصی عدالت کے ججز آج دستیاب نہیں، عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ڈیوٹی جج بھی عدالت سے روانہ ہوگئے، اسپیشل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور ذاتی مصروفیت کے باعث چھٹیوں پر ہیں جب کہ دوسری خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین جنازہ میں شرکت کے لیے گئے ہوئے ہیں، تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم کی جانب سے روبکار جاری کروانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔