میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی اور حل نہیں،باقاعدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں،وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا

کوئی اور حل نہیں،باقاعدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں،وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی۔ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر گولیاں بھی برسائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برساتے رہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے ، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو کے ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔علی امین نے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10گولی چلائیں گے ، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم 10 ماریں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کریں، سب متحد ہو جائیں، اگر تم لوگ کہتے ہو کہ یہ سب ہمارا ہے ، اور وہ ہمیں ماریں گے تو پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں، یہ میرا واضح پیغام ہے دھمکی نہیں ہے اور یہ اصلاح کی آخری وارننگ ہے ۔علی امین نے کہا کہ ادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہوجائیں، عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں، ادارے بیچ میں نہ آئیں اور پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے ، آج باقاعدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں