ڈائریکٹر شعبہ پلاننگ ادارہ ترقیات پر حملہ ،2 افسر معطل
شیئر کریں
ادارہ ترقیات حیدرآباد ،ڈائریکٹر شبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پر مبینہ حملہ، دو افسرسب معطل، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شبعہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر ماجد کھوکھر پر گزشتہ رات دیر حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق گریڈ 17 کے اکاؤنٹ افسر خالد نور اور آفیس سپرنٹنڈنٹ عارف مرزا کی سربراہی میں 30 کے لگ بھگ افراد نے ڈائریکٹر کی آفیس میں گھس کر حملہ کرنے کی کوشش کی جس دوران گالم گلوچ بھی ہوئی، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا، واقعہ پر ڈائریکٹر جرنل پرویز احمد بلوچ نے گریڈ 17 کے اکائونٹ افسر خالد نور اور گریڈ 17 کے آفیس سپرنٹنڈنٹ مرزا عارف علی کو معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ڈائریکٹر جنرل نے دوسرا لیٹر جاری کرتے ہوئے معطل افسر خالد نور کو سرکاری گاڑی سوزکی لیانا رجسٹریشن نمبر 7274 فوری طور پر کیئر ٹیکر کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ذرائع کے مطابق حملہ سابا سیکرٹری اور سسٹم سرغنہ کے ایما پر کیا گیا ہے.