میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کے خلاف بیان بازی سے متعلق درخواست پر مولانا فضل الرحمان عدالت طلب

فوج کے خلاف بیان بازی سے متعلق درخواست پر مولانا فضل الرحمان عدالت طلب

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

گجرانوالہ میں دائر ریٹ پٹیشن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے

پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست پر پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

گجرانوالہ میں دائر ریٹ پٹیشن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔

پٹیشنر منظور قادر بھنڈر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں شہداء کا مذاق اڑایا ہے۔

گوجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں