میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوملین ڈالر خردبرد ،ایف آئی اے نے حسین حقانی کونشانے پرلے لیا

دوملین ڈالر خردبرد ،ایف آئی اے نے حسین حقانی کونشانے پرلے لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا ، ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی کیخلاف 2 ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے،حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈنوٹس جاری کردیا ہے، ایف آئی اے نے حسین حقانی کی حوالگی کیلئے انٹرپول کو نوٹس بھجوایا، انٹرپول کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی 2008 سے نومبر2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات رہے۔حسین حقانی نے اپنے دور میں اختیارات کا ناجائر استعمال کیا، دھوکا دہی اور بے ضابطگیوں میں ملوث رہے،حسین حقانی کیخلاف 2018ء میں دو ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، لہذا حسین حقانی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے،یادرہے کہ حسین میموگیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردارتھے ،ا ن کے خلاف پاکستان میں درجنوں مقدمات قائم ہیں ،حکومت پاکستان نے ان کے مستقل وارنٹ گرفتاری کررکھے ہیں،ان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے پہلے بھی رابطہ کیاجاچکاہے ،حسین حقانی ماضی میں پیپلزپارٹی کاحصہ بھی رہ چکے اورشہیدمحترم بینظیربھٹوکے کافی قریب سمجھے جاتے تھے،تاہم بعدازان دونوں میں اختلاف پیداہوگیاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں