میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کارکنوں، پولیس میں جھڑپ،20 سے زائد گرفتار

تحریک انصاف کارکنوں، پولیس میں جھڑپ،20 سے زائد گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور کے علاقے گلبرگ میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ اور ہوائی فائرنگ کے بعدکارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھرا ئوکی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچایا۔پولیس نے تحریک انصاف کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو قیدی وین میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ہونے والے پولیس کریک ڈائون کے بعد مشتعل افراد نے منی مارکیٹ سڑک کو بند کر کے ٹائر نذر آتش کئے جبکہ پولیس کا دعوی ہے کہ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر بھی پتھرائوکیا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں