میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گریڈ19 کے چار انجینئرز کو گریڈ20میں ترقی دینے کا فیصلہ

گریڈ19 کے چار انجینئرز کو گریڈ20میں ترقی دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

چاروں انجینئرز مقابلے کا امتحان پاس کیے بغیر گریڈ 17میں بھرتی کیے گئے تھے
اظہر علی شاہ ، عبدالغنی شیخ ، اقبال احمد ملاح ، ذوالفقار علی ابڑو کے نام سمری میں شامل

انجینئرنگ برانچ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے چارانجینئرز، گریڈ19سپرنٹنڈنگ انجینئر سول سید اظہر علی شاہ ، عبدالغنی شیخ ، اقبال احمد ملاح ، ذوالفقار علی ابڑو کو گریڈ20میں چیف انجینئر سول کی خالی اسامیوں پر ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے قریبی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈی پی سی کی میٹنگ ہوچکی ہے اور ان ترقیوں کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے سمری تیار کی جا چکی ہے ۔ اس وقت سید اظہر علی شاہ اوپی ایس پر اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات ہے اسی طرح عبدالغنی شیخ بھی لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور ایوولیشن تعینات ہے ، جبکہ اقبال احمد ملاح اور ذوالفقار علی ابڑو کے ایم سی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں او پی ایس پر چیف انجینئر گریڈ20کی پوسٹ پر تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ یہ چاروں انجینئرز دیگر کے ہمراہ مقابلے کا امتحان پاس کیے بغیر براہ راست گریڈ 17میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز بھرتی کیے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق انجینئرنگ برانچ میں گریڈ 20سول انجینئرز کی چھ اور ایم اینڈ ڈی کی دو اسامیاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں