میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
35 ہزار سال قبل مصری باشندہ کیسا دکھتا تھا؟

35 ہزار سال قبل مصری باشندہ کیسا دکھتا تھا؟

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

برازیل کے ماہرین نے ڈجیٹل امیجنگ کا استعمال کرتے ہوئے 35 ہزار سال قبل رہنے والے مصری شخص کے چہرے کی ہوبہو نقل بنائی ہے۔موئسر الیاس سینٹوس (ایک ماہر آثار قدیمہ) اور سسیرو موریاس (ایک 3D ڈیزائنر) نے مل کر ڈیجیٹل امیج کو بنانے کے لیے مصر میں آثار قدیمہ کے مقام پر پائے جانے والے ایک آدمی کے کنکال کی باقیات کا استعمال کیا۔یہ تصویر نزلیٹ کھیٹر 2 کی کھوپڑی کا تفصیلی تخمینہ پیش کرتی ہے جو 35,000 سال پرانا فوسل ہے جو 1980 میں مصر کی وادی نیل میں دریافت ہوا تھا۔بشریات کے تجزیے نے کنکال کی باقیات کو افریقی نسل کے آدمی کے طور پر شناخت کیا ہے جس کی عمر موت کے وقت 17 سے 29 سال کے درمیان تھی۔ تجزیہ بتاتا ہے کہ وہ تقریباً پانچ فٹ اور تین انچ لمبا تھا۔ٹیم نے چہرے کی نئی تعمیری تکنیک کا استعمال کیا جو آثار قدیمہ کے ماہرین کو کنکال کی باقیات کے چہرے کی خصوصیات کو صحیح طریقے سے اجاگر کرنے میں مدد دیتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں