میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مون سون بارشیں، کراچی کی اہم سڑکیں زیرآب آگئیں

مون سون بارشیں، کراچی کی اہم سڑکیں زیرآب آگئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

نئی مون سون بارشوں کے پہلے ہی جھٹکے میں کراچی کی سڑکیں ڈوب گئیں۔ لیاقت آباد۔ کشمیر روڈ۔ حسین آباد۔ نیو کراچی۔ نارتھ ناظم آباد میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔۔ ایم اے جناح روڈ کا نیا تعمیر کیا گیا حصہ بھی گزشتہ شب کی بارش سے زیر آب آگیا این ڈی ایم اے نے بارشوں کے نئے طاقتور سسٹم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجائی لیکن انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے سے بارش کے پہلے ہی اسپیل میں سڑکیں ڈوب گئی۔۔کراچی میں آئندہ چند روز تک تیز بارشوں کی پیشگوئی ہے لیکن برساتی پانی کی نکاسی یا نالوں کی صفائی کے انتظامات کہیں نظر نہیں آتے۔ بارش سے شہر کی اہم شاہراہیں زیر آب آگئیں۔۔ ایم اے جناح روڈ کے صرف دو روز قبل ہی تعمیر ہونے والے حصے پر جمع پانی نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا۔کراچی کی شاہراہوں پر جمع پانی کا بروقت اخراج نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کے بعد سڑکوں کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں