میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، حافظ نعیم الرحمن

کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، حافظ نعیم الرحمن

جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یہ ہمارا  واضح  فیصلہ ہے کہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا اتحاد نوجوانوں اور عوام کے ساتھ ہوگا، اپوزیشن جماعتوں میں کنفیو ژن ہے، بیورو کریٹس اور عدلیہ کو آئین کی حدود کی پابندی کرنا ہو گی۔ 28اگست کو ملک گیر پر امن تاریخی ہڑتال ہو گی۔ وہ جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نور حق میں ناظمین اور ذمہ داران کے اجلاس خطاب  کررہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل امیر العظیم نائب امیر اسامہ بن رضی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کراچی کے امیر منعم ظفر اور قیم توفیق الدین نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتی ہیں، اپوزیشن جماعتوں میں کنفیو ژن ہے، جماعت اسلامی کنفیو ژن کی شکار جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتی، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  28 اگست کو ملک گیر پر امن تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم نے کراچی کے کارکنوں سے کہا کہ کم از کم  کراچی شہر میں تو کوئی ایک دُکان بھی نہیں کھلی چاہئے، گلیوں میں بھی دُکانیں بند ہوں لیکن دُکانیں اس طرح بند نہیں کرانی جس طرح پہلے کچھ لوگ کراتے تھے۔ دُکانداروں اور عوام کو اس ہڑتال پر آمادہ کریں، یہ ہڑتال عوام اور تاجروں کے حقوق کیلئے ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی کے بل  اور ٹیکسوں میں کمی کرنے کے بارے میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت سے ہوئے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے  وفاقی وزیر داخلہ نے رابطہ کیا تھا۔ ہم عوام کے ساتھ مل کر حکومت سے کئے معاہدے کا پیچھا کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یکم ستمبر سے جماعت اسلامی کی  ممبر شپ مہم کا بھر پور آغاز ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں